تمام تعلیمی اداروں کیلئے ایک جیسی پا لیسی مر تب کی جائے : سلیم رضا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کیلئے ایک جیسی پا لیسی مر تب کی جائے،کرونا کے باعث سرکاری سکو لو ںکی طرح پرائیو ئٹ تعلیمی اداروں کو بھی فیسیں نہ لینے کا پا بند کیاجائے،ملک میں لاک ڈائو ن کے باعث ہرپاکستانی پر یشان ہے حکومت سفید پو ش طبقے کا بھی سا تھ دے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرو نا وائر س کے باعث ملک میں جاری لاک ڈائو ن سے ہر طبقہ متا ثر ہو رہاہے انکم کے ذرائع ختم ہو چکے ہیں، دوکانداراورکارو بائی لو گ گھرو ں میں محصور ہیں، ایسے حا لا ت میں سرکاری سکو لو ں کی طرح پرائیو ئٹ سکو لو ں کے مالکان کو بھی فیسیں مکمل طور پر معا ف کرنے یا کم از کم فیس چارج کرنے کا پا بند کیاجائے۔انہو ں نے کہاکہ قومو ں پر مشکل و قت اورآزما ئشیں آ تی رہتی ہیں مشکل اس گھڑی میں ہر پاکستانی کو سیا سی اختلافا ت کو بھلا کر ایک دوسرے کا سا تھ دینا چاہیے یہی انسانیت ہے یہی عمل آ خر ت میں کام آ ئے گا۔

متعلقہ عنوان :