ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا مقبول ترین ڈراما ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ٹی وی پر دوبارہ واپس آرہا ہے۔خلیل الرحمان قمر کے لکھے گئے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑے بلکہ اسے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈراما کہا جارہا ہے جسے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک میں بھی بے حد پزیرائی ملی۔

(جاری ہے)

لوگوں نے تو اس ڈرامے کو اس حد تک پسند کیا کہ ہر ہفتے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتی تھی۔عوام کی اسی پسند اور ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو ٹی وی پر دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرامے میں دانش کا مرکزی کردار اداکرنے والے اور ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ٹی وی اسکرین پر 30 مارچ سے واپس آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :