اسلام آباد کی فضا ء میں پولن کی مقدار زیادہ ہوگئی

وفاقی دارالحکومت میںجمعرات کو پولن کی مقدار 33 ہزار 283 فی مکعب میٹر ہو گئی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار زیادہ ہوگئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضا میںجمعرات کو پولن کی مقدار 33 ہزار 283 فی مکعب میٹر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد کی فضا میں پولن کی یہ مقدار 4 ہزار 8 فی مکعب میٹر تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث پچھلے چند دنوں سے پولن کی مقدار انتہائی کم تھی جس میں اب بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ پولن سے متاثرہ افراد کو سانس لینے اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کی شکایت ہوتی ہے، پولن الرجی سے بچاو کیلئے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :