نیوزی لینڈ،مساجد میں فائرنگ کے واقعہ کے آسٹریلین ملزم کو مجرم ٹھہرادیا گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:33

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) نیوزی لینڈ میں گزشتہ سال دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کے آسٹریلین ملزم کو تمام الزامات کیلئے مجرم ٹھہرادیا گیاہے ۔یہ بات پولیس نے کہی ۔

(جاری ہے)

پولیس کمشنر مائیک بش نے ایک بیان میں کہا کہ قتل کے 51الزامات،اقدام قتل کے 40الزامات اور دہشتگردی کے فعل میں ملوث ہونے کے ایک الزام میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے ،یہ حکم آکلینڈ جیل سے آڈیو لنگ کے ذریعہ سماعت کے دوران کیا گیا ۔ گزشتہ سال مارچ میں سفیدفارم بالادستی کے خواہاں برینڈن ٹیرنٹ کی جانب سے فائرنگ میں نماز جمعہ کے موقع پر مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا اور جدید نیوزی لینڈ کی تاریخ میں بدترین فائرنگ کا واقعہ تھا۔حملے میں 51جانیں ضائع ہوگئی تھیں ،