وینزویلا کا پہلا مواصلاتی سیارچہ نظام کی خرابی کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:33

کیراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) وینزویلا کا پہلا مواصلاتی سیارچہ جسے 2000ء میں روانہ کیا گیا تھا ، نظام کی خرابی کی وجہ سے ناکارہ ہو گیا ہے ، یہ بات ملک کی حکومت نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ وزیرصحت و ٹیکنالوجی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر ایک بیان میں کہا کہ نظام کی ناکامی کی وجہ سے سائمن بولیوار سیارچہ اب مواصلات کے لئے بے کارہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کو امریکہ میں قائم خبررساں سائٹ سپیس نیوز نے رپورٹ دی تھی کہ وون سیٹ ون ، جو سیارچے کا دوسرا نام ہے ، غیر استعمال محور میں کئی دفعہ اسے سہارا دینے کی کوشش میں یہ سیارچہ لڑکھڑانے کے بعد بیضوی محور میں 10روز تک پھنسا ہوا ہے ۔ خلائی سرگرمیوں کے لئے بولیوار کی ایجنسی کے مطابق یہ سیارچہ خصوصی ٹیلی ویژن سگنل بھیجنے کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ کنکشنز اور موبائل فون کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :