سی ٹی او لاہور کی ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات

ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تھانوں میں بند کر دیا جائے

جمعرات 26 مارچ 2020 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور نے تمام ڈویژنل اور سرکل افسران کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے،سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے تین روز تک شہریوں کو ڈبل سواری پر بریفنگ دی جاتی رہی، اب کارروائی ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ شہری، خواتین اور لائانفورسمنٹ ایجینسز کے اہلکار مستثنیٰ ہونگے، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل تھانے بند کر دی جائے گی، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی سیفٹی کیلئے حکومتی احکامات کی من و عن پاسداری کریں، وقتی فاصلہ، ہمشیہ کے فاصلوں سے بہتر ہے،شہر بھر میں ناکے لگا کر شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جا رہا ہے، جبکہ شہری بھی حکومتی احکامات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :