ملک کے بقا اور سالمیت کیلئے ہر پاکستانی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سردار ذادہ جاوید لہڑی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ممتاز قبائلی رہنما سردار ذادہ جاوید لہڑی نے کہا کہ ملک کے بقا اور سالمیت کیلئے ہر پاکستانی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا عوام کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی تدابیر پر عمل کریں امت مسلمہ اللہ پاک کے حضور سربسجود ہوکر اپنے انفرادی و اجتماعی گناہوں کی صدقیدل سے معافی مانگے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کرونا وائرس جیسی وبا کی لپیٹ میں ہیں کرونا وائرس ایک جان لیوا مرض ہے جو کہ و قتافوقتا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی وبا ہے اس وبا سے چھٹکارا پانے کیلئے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے انفرادی و اجتماعی گناہوں کی صدقے دل سے معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اللہ کی طرف سے نافرمانوں کے لیے ایک سبق ہے لہذا حکومت اس وقت عوام کی بھلائی کے لیے جو فیصلے کر رہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے حکومت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے انہوں نے کہا کہ دنیا اللہ کے احکامات کے تابع ہوجائے اسی میں ہی بھلائی ہے اور پوری انسانیت قرانی تعلیمات کی طرف لوٹ آئیں اور انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین سے کنارہ کشی کرلے، اور ان حالات میں انفرادی و اجتماعی سطح پر توبہ و استغفار کے ساتھ درود شریف کی کثرت اور نوافل و صدقات بڑھائیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر کلمہ گو مسلمان نے دن رات کی زندگی کو قرآن و سنت پر عمل پراہ ہو کر بسر کر نا ہے آج امت مسلمہ اور مملکت خدا داد پاکستان کو جو مشکلات کا سامنا ہے یہ خداوند کریم کی ناراضگی کا سبب ہے لہذا مسلمان کا یہ شان نہیں کہ وہ گناہوں پر ندامت اختیار نہ کریں