وطیم جنرل ہسپتال روات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی

ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کیلئے 30بیڈ اور 10وینٹیلیٹرز کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کر دیئے گئے

جمعرات 26 مارچ 2020 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) وطیم جنرل ہسپتال روات کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کرونا وائرس کے عدم پھیلائو اور حفاظتی تدابیر کے لئے میجر جنرل (ر) احمد شفیق کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی ہے، بورڈ نے ڈاکٹر خالد اقبال ملک اور کرنل(ر) محمد الیاس کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیاہے ،ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کے لئے 30بیڈ اور 10وینٹیلیٹرز کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کر دیئے ہیں، ہسپتال میں مریضوں کی سیکریننگ کے علاوہ ڈاکٹروں اور معاون عملے کو پرسنل پروٹیکٹو ایکومنٹس بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔

گذشتہ روزوطیم جنرل ہسپتال روات کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وطیم جنرل ہسپتال روات کے سی ای او پروفیسر عمران حیدر کے علاوہ دیگر سینئر فیکلٹی ممبران شریک تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جس کے سربراہ میجر جنرل (ر) حامد شفیق ، پروفیسر آف میڈیسن ہونگے ۔

اس مہم کے لئے دو فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں جس میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد اقبال ملک اور کرنل(ر) محمد الیاس شامل ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وباء کی روک تھام اور عدم پھیلائو کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی انسداد کرونا وائرس اقدامات کو سراہا گیا ۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد اقبال ملک نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں کو ہدایات دیں ہیں کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے ہسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی 24گھنٹے کھلا رہے گا ،تمام ڈاکٹر اور معاون عملہ اپنے شیڈول کے مطابق حاضری کو یقینی اور ایس او پی کے مطابق حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :