آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات

صوبائی دارالخلافہ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان، بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 27 مارچ 2020 08:08

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2020ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ صوبائی دارالخلافہ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان، بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ نے آگاہ کیا کہ اسلام آباد، پنجاب کے مختلف مقامات سمیت گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران بعض مقامات پر زیادہ بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، سرگودھا، ساہیوال، ڈی جی خان، جہلم، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور اسلام آباد میں بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی جبکہ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 13 درجے سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔