وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کو ڈانٹ پلا دی

آپ وفاقی وزیر ہیں لوگ آپ کی بات پر زیادہ یقین کرتے ہیں ، ایسے میسج سے گریز کریں: عمران خان کی ندیم افضل چن کو ہدایت ، کابینہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کے بروقت اقدامات کو بھی سراہا گیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 27 مارچ 2020 11:37

وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کو ڈانٹ پلا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 مارچ 2020ء ) وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کو ڈانٹ پلا دی ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف و وفاقی وزیر ندیم افضل چن کے وائٹس ایپ پر زیر گردش وائس میسج پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر کو ڈانٹ پلا دی ہے۔ رؤف کلاسرا نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیرکے وائس میسج میں کہا گیا تھا کہ عوام اپنے گھروں میں رہے ہزاروں لوگ اس کورونا وائرس سے مر چکے ہیں ۔

اگر آپ گھر میں نہ رہے تو آپ کے رشتہ دار اور دوست بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے میسج کے پہلے حصے کو سراہا تاہم اس بات پر کہ حکومت کورونا وائرس کی تعداد چھپا رہی ہے ڈانٹ پلا دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آ پ وفاقی وزیرہیں لوگ آپ کی بات پر زیادہ یقین کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ رؤف کلاسرا نے کہ ندیم افضل چن کا بیان عوام کو ڈرانے کیلئے تھا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ دیہات کے لوگ ایسے گھر نہیں بیٹھتے جب تک انہیں ڈرایا نہ جاتا۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں مختلف معاملات پر بات کی گئی جس میں کورونا وائرس سر فہرست رہا ۔ سندھ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی کارکردگی کو سرعام تو نہیں تاہم سراہارہی ہے۔ مراد علی شاہ جو کچھ سالوں میں اپنی کارکردگی ظاہر نہ کر سکے۔ بہت زیادہ لیڈنگ رول میں نظر آ رہے ہیں اور سب سے پہلے سندھ میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے گئے۔  واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد  علی شاہ نے سب سے پہلے سندھ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ا ور ہسپتالوں سمیت قرنطینہ سنٹر کا دورہ کرتے بھی نظر آئے ۔ جس پر میڈیا سمیت دیگر اہم شخصیات نے سراہا۔