’’اس شفیق پیغمبر ؐ کا پیروکار ہوں جس نے لوگوں کو بارش، سردی اور بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی‘‘،جمعہ کی بجائے گھر میں ظہر کی نماز ادا کروں گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

جمعہ 27 مارچ 2020 12:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پچھلے جمعہ کی طرح میں آج (جمعہ کو) بھی گھر میں نماز ظہر ادا کروں گا، میں اس شفیق پیغمبر ؐ کا پیروکار ہوں جس نے لوگوں کو بارش، سردی اور بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور کورونا وائرس پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے۔