اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف کرے ، کورونا وائرس پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے، صدر مملکت

جمعہ 27 مارچ 2020 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور کورونا وائرس پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صدر مملکت نے پچھلے جمعہ کی طرح میں اس جمعہ کو بھی گھر میں نماز ظہر ادا کر نے کااعلان کیا۔ انہوںنے کہاکہ میں اس شفیق پیغمبر ؐ کا پیروکار ہوں جس نے لوگوں کو بارش، سردی اور بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور کورونا وائرس پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے۔