کروناوائرس خلاف دن رات محنت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کومحکمہ پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی

جمعہ 27 مارچ 2020 19:25

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) کوروناوائرس سے عوام کو آگاہی کیلیے عمرکوٹ پولیس بھی میدان عمل میں آگئی، عمرکوٹ میں بھی کورونا وائرس خلاف دن رات محنت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو محکمہ پولیس کی جانب سلام عقیدت سول اسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کوسلیوٹ کیاگیا۔

(جاری ہے)

سول اسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈ پر اپنے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سی آئی اے انچارج سید الطاف حسین شاہ سمیت پولیس اہلکاروں نے سلامی پیش کی۔

ڈیوٹی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پولیس اور عوام کا شکریہ ادا کیا میڈیا سے بات چیت سی آئی اے عمرکوٹ پولیس انچارج سید الطاف شاہ نیکہا کہ سی آئی اے پولیس نے عمرکوٹ کی عوام کو کوروناوائرس سے آگاہی کیلیے خصوصی مہم شروع کررکھی ہے عوام حفاظتی تدابیر پرعمل کریں صحت مند زندگی اللہ تعالی کی عظیم نعمت خداوندی ہے عمرکوٹ پولیس عمرکوٹ کے مسیحا کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے۔