حکومت بلوچستان کا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے افراد اور بچوں کے والدین کو گرفتار کیا جائیگا، صوبائی حکومت

جمعہ 27 مارچ 2020 19:31

حکومت بلوچستان کا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) حکومت بلوچستان کا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے افراد اور بچوں کے والدین کو گرفتار کیا جائیگا، جمعہ کو حکومت بلوچستان کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورنا وائرس کی کوئی حدود نہیں یہ کسی ایک قوم قبیلہ ملک یا صوبے کا نہیں بلکہ مشترکہ قومی چیلنج ہے لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک کر عوام کو اس سے محفوظ بنانا ہے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون کوئٹہ شہر گلیوں ،پہاڑوں کے دامن اور تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں کے اجتماع باعث تشویش ہیں ایسی سرگرمیاں ،سماجی میل جول اور بے احتیاطی وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں والدین اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں، صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ عوامی ،قبائلی ،مزہبی اور سماجی رہنما اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو آگاہی دیںصوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، شہر میں حفاظتی ناکوں اور گشت میں اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے بچوں کے والدین اور بلا ضرورت باہر نکلنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔