ڈپٹی کمشنر چاغی کی ہدایت پر تحصیلدار نوکنڈی عرفان خان خلجی کی کارروائی، افغانستان سے غیرقانونی طور پر داخل والے ازبک گرفتار

جمعہ 27 مارچ 2020 19:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان کی ہدایت پر تحصیلدار نوکنڈی عرفان خان خلجی کی کاروائی، نوکنڈی کے مقام پر افغانستان سے غیرقانونی طور پر داخل والے ازبک گرفتار،یاد رہیں اسوقت پورے ملک میں کرونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن اور ایمرجنسی ہے، ملک کے تمام بارڈر سیل ہوچکے ہیں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے تحصیلدار نوکنڈی کے مطابق یہ ازبک افغانستان سے ایران جارہے تھے جنکو بروقت گرفتار کرلیا گیا انہوں نے کہا اسمگلنگ اور مسافر کشی پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے جو شخص مسافر کشی اور افغانستان کیلئے آٹا لے جائیگا انکے خلاف بروقت کاروائی ہوگی۔