انسانی تاریخ کا سب سے حیران کن معجزہ، وہ واحد شخص جو 100 سال کے دوران 2 عالمی وباوں کا شکار ہونے کے باوجود زندہ بچ گیا

اٹلی سے تعلق رکھنے والا 101 سالہ بزرگ 100 سال قبل اسپینش فلو کی وبا کا بھی شکار ہوا تھا، اب کرونا وائرس سے بھی متاثر ہوا تاہم صحتیاب ہونے میں کامیاب رہا

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 مارچ 2020 21:19

انسانی تاریخ کا سب سے حیران کن معجزہ، وہ واحد شخص جو 100 سال کے دوران ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2020ء) انسانی تاریخ کا سب سے حیران کن معجزہ، وہ واحد شخص جو 100 سال کے دوران 2 عالمی وباوں کا شکار ہونے کے باوجود زندہ بچ گیا، اٹلی سے تعلق رکھنے والا 101 سالہ بزرگ 100 سال قبل اسپینش فلو کی وبا کا بھی شکار ہوا تھا، اب کرونا وائرس سے بھی متاثر ہوا تاہم صحتیاب ہونے میں کامیاب رہا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی جہاں کرونا وائرس سے بہت بری طرح متاثر ہوا ہے، وہیں اس یورپی ملک میں انسانی تاریخ کا ایک حیران کن معجزہ بھی رونما ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں ایک 101 سالہ بزرگ شخص کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص دنیا کو واحد شخص ہے جو 2 عالمی وباوں کا شکار ہو چکا۔ یہ شخص آج سے 100 سال قبل پھیلنے والی عالمی وبا اسپینش فلو کا بھی شکار ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تب یہ شخص ایک نومولود بچہ تھا اور وائرس کا شکار ہو گیا تھا، تاہم بعد ازاں صحتیاب ہونے میں کامیاب رہا۔

اب یہی شخص کرونا وائرس کا بھی شکار ہوا اور معجزنہ طور پر دوبارہ سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہا۔ اس خبر کو اٹلی سے کئی روز بعد آنے والی واحد مثبت خبر قرار دیا جا رہا ہے، تاہم دوسری جانب اٹلی میں 24گھنٹوں کے دوران 1ہزار سے زائد مزید افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اٹلی میں ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود کرونا کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

ایک دن میں 1ہزار سے زائدافراد کے لقمہ اجل بننےکے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 80 ہزار 589 ہوگئی۔اطالوی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے تاہم پھر بھی کورنا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔اٹلی میں گذ شتہ تین روز سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی جس کے باعث یورپی ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے امید کی کرن نظر آنے لگی تھی لیکن گذشتہ روز ایک بار پھر اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 1ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جس سے وہاں اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔