پی آئی اے کی سپیشل پروازوں کی منسوخی سے برطانیہ جانےوالے ہزاروں پاکستانی رل گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 مارچ 2020 22:55

پی آئی اے کی سپیشل پروازوں کی منسوخی سے برطانیہ جانےوالے ہزاروں پاکستانی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2020ء) پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی لندن، مانچسٹر اوربرمنگھم کے لئے خصوصی پروازیں منسوخ ہونے سے برطانیہ جانے والے ہزاروں برٹش پاسپورٹ ہولڈر پاکستانی پھنس گئے۔900پاﺅنڈ کی ٹکٹ لینے کے باوجود پاکستانی برطانیہ نہیں جا سکے ،جبکہ ان کے خاندان اپنے رشتے داروں کی راہ تک رہے ہیں لندن میں مقیم سینئیر صحافی مبین رشید نے سینکڑوں برطانوی نژاد پاکستانیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے آج کئی اعلی حکومتی وزراء اور سینئر صحافیوں سے براہ راست بات کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز ذلفی بخاری نے کہا کہ اگر پی آئی اے کے جہاز نہ جا سکے توہم پیسے واپس کر دیں گے،اس سوال پر کہ کیا برطانوی حکومت نے پی آئی اے کے جہازوں کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے ان کا کہنا تھا ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں جبکہ وفاقی وزیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تھوڑا وقت دیں، انشاءاللہ ہم کوشش کر رہے ہیں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا بھی کہنا تھا کہ پہلے فلائٹ کا اعلان کرنے کے بعد کینسل کیوں کی گئی اس سلسلے میں وہ متاثرین اور حکام کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بھی مسئلے کو اعلی سطح پر اٹھانے کے لئے حکومتی وزراء سے بات کی اور یقین دلایا کی میڈیا بھی اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بلند کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق خصوصی پروازوں کی منسوخٰی کا فیصلہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہوا کیونکہ حکمت عملی تبدیل کردی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکمت عملی میں تبدیلی عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے کی گئی۔ ترجمان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ عالمی وبا ءسے بچاو اور حفاظت کیلئے گھروں میں ہی قیام کریں۔ واضح رہے کہ دنیا میں دوہری شہریت کے حامل سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانی مقیم برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس بے یقینی صورتحال کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ تزبزب کا شکار ہیں۔