متحد عرب امارات میں کورونا کے 72نئے کیسز سامنے آگئے، 3افراد صحتیاب

مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 405ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 55افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 27 مارچ 2020 23:14

متحد عرب امارات میں کورونا کے 72نئے کیسز سامنے آگئے، 3افراد صحتیاب
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27مارچ2020ء) : متحد عرب امارات میں کورونا کے 72نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 72نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 405ہوگئی ہے۔ وزارتِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ آج 3افراد تاثرہ افراد صحتیاب بھی ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ملک کے تمام شہروں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ آج جمعرات کو رات 8 بجے سے اتوار کی شام 5 بجے تک گھروں میں رہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا کا استعمال کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے تعاون سے 'قومی جراثیم کش پروگرام' کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے کہ ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا استعمال ہفتہ وار تعطیل کے دوران یعنی جمعرات سے اتوار تک ہوگا۔ جرثیم کش قومی پروگرام کے دوران ملک کی اہم تنصیبات، پبلک مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ کے علاوہ شاہراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں پر سپرے کیا جائے گا۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس دوران ٹریفک محدود اور عوامی ٹرانسپورٹ معطل کر دی جائے گی۔

وزارت نے کہا ہے کہ جرثیم کش ادویہ کے استعمال کے دوران صرف ان افراد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی جو سرکاری یا عوامی بنیادی ضرورت کے اداروں کے ملازمین ہوں گے۔ وزارت نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جراثیم کش ادویہ جان لیوا نہیں علاوہ ازیں اس عرصے کے دوران سپر مارکیٹ، بقالے اور فارمیسی کھلے رہیں گے۔ وفاقی ادارے نےامارات میں مقیم تمام غیر ملکیوں اور شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ سب کی صحت و سلامتی کی خاطرصحت ہدایات اور تدابیر کی سختی سے پابندی کریں-