ملک بھرمیں12 ہزار 218 مشتبہ کیسز ہیں، ڈاکٹر ظفرمرزا
پاکستان میں 1408کیسز کنفرم ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں173 کیسز کا اضافہ ہوا، 25 لوگ صحتیاب اور11اموات ہوچکی ہیں۔ وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مارچ 2020 17:38
(جاری ہے)
ملک کے مختلف قرنطینہ میں7180افراد موجود ہیں۔ بلوچستان133، سندھ میں 457، پنجاب 490 اور خیبرپختونخوامیں 180کیسز ہیں۔ مشیر معید یوسف نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہمارا مشرقی اور مغربی بارڈر مزید د دہفتے کیلئے بند رہے گا، ہماری بندرگاہیں ابھی آپریٹ کررہی ہیں، ایئرفلائٹس آپریشن کو 4اپریل تک بند کررکھا ہے۔
تھائی لینڈ کے ایئرپورٹ پرپھنسے ہمارے مسافرآج واپس آجائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کو رونا کے خلاف میں چین نے بروقت مدد بہم پہنچائی۔ ہفتہ کو ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس شامل ہیں،اس کے علاوہ بیس لاکھ سے زائد ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں، خصوصی پرواز میں217 ونٹیلیٹرز اور 50 ہزار میڈیکل دستانے بھی شامل ہیں۔ علی بابا فائونڈیشن اور جیک ما فاؤنڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 5 لاکھ حفاظتی ماسک پاکستان کو دیئے جا چکے ہیں۔ چین کی حکومت کی طرف سے کورونا سے نمٹنے کی مہارت رکھنے والی8 رکنی طبی ٹیم اور امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔ پاکستان میں چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئر مین کے مطابق چین نے درہ خنجراب کے ذریعے دو ٹن ماسک، ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز، طبی حفاظتی لباس بھی پاکستان کے حوالے کئے ہیں،چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.