ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،

عوام کو کھانے پینے کی اشیاء ،ادویات اور انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کاویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس پر اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 مارچ 2020 19:03

ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عوام کو کھانے پینے کی اشیاء ،ادویات اور انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کووزارت منصوبہ بندی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروفاقی وزراء برائے توانائی، خوراک، معاشی امور، اور صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کورونا وبا کے پیشِ نظر ملکی معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،ادویات کی فراہمی اور انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بند نہ ہونے والی ضروری صنعتوں کے مزدوروں کیلئے احتیاطی تدابیر تشکیل دی جائیں گی،انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے تعاون سے ان ہدایات کو لاگو کیا جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا کے پیشِ نظر صنعتوں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے وزارت صنعت اقدامات کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حتمی منظوری کے لئے ، قومی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :