ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا
ہفتہ 28 مارچ 2020 22:51
(جاری ہے)
تمام ریسٹورنٹس، فوڈ چینز اور کھانے پینے کے ہوٹل 10 اپریل 2020ء تک مکمل بند رہیں گے البتہ ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز ہوم ڈیلوری کی سہولت فراہم کر سکیں گے۔
تمام سرکاری ضلعی دفاتر میں غیر ضروری سٹاف کو حاضری سے 15 پریل تک مستثنیٰ حاصل رہے گا جبکہ محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، لوکل گورنمنٹ، محکمہ خوراک، پولیس، 1122، فنانس، واٹر اینڈ سینی ٹیشن، ایگری کلچر، اطلاعات اور دیگر محکوموں کا ضروری سٹاف موجود رہے گا جبکہ ضلعی افسران کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سٹیشن پر موجود رہیں گے۔ کریانہ، ادویات اور ضرورت کی اشیاء کی دکانیں 7/24 کھلی رہیں گی جبکہ باقی تمام دکانیں 7 اپریل 2020ء تک بند رہیں گی۔ تمام سیاحتی مقامات/ پارکس 30 اپریل 2020ء تک بند رہیں گے، صرف میڈیسن کی دکانیں، کریانہ سٹورز، بیکری، آٹا چکی، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، آٹو ورکشاپس، فلنگ سٹیشن، چکن و گوشت کی دکانیں، سبزی و پھل کی دکانیں اور سبزی و دیگر اناج کی منڈیاں کھلی رہیں گی۔ تمام بنک اور موبائل کمپنیز کے آفس کھلے رہیں گے اور کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ ادویات اور کھانے کی ہوم ڈیلوری، ڈی ایچ ایل/ٹی سی ایس، ایزی پیسہ اور دیگر رقم ٹرانسفر کرنے حکومتی احکامات کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھلے رہیں گے۔ شہریوں سے گذارش ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، آئیں سب مل کر کورونا کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور کورونا سے متعلق معلومات اور شکایات کیلئے ضلعی کورونا کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی،قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.