کورونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 889، اسپین میں 852، فرانس میں 319 ‘ برطانیہ میں 260، امریکہ میں 247، ایران میں 139 ‘ ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 64، جرمنی میں 52 اور پرتگال میں 24 ہلاکتیں، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی، ترکی اور انڈونیشیا میں 100 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ

ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2957 ہلاکتیں اور 50 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی، 6 لاکھ 50767 افراد وائرس کا شکار

اتوار 29 مارچ 2020 00:05

کورونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 889، اسپین میں 852، فرانس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 889، اسپین میں 852، فرانس میں 319 برطانیہ میں 260، امریکہ میں 247، ایران میں 139، ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 64، جرمنی میں 52 اور پرتگال میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ترکی اور انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2957 ہلاکتیں اور 54 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 30299 ہو گئی جبکہ 6 لاکھ اور 50767 افراد وائرس کا شکار ہوئے، اب تک 1 لاکھ 39555 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے 199ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ اور 50767 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 30299 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 889 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 10023 ہو گئی ہے، اٹلی میں 5974 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 92472 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 852 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5812 ہو گئی ہے، 6529 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 72248 تک پہنچ گئی ہے، فرانس میں 319 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2314 ہو گئی ہے، 4611 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 37575 ہو گئی ہے، برطانیہ میں وائرس کا شکار مزید 260 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1019 ہو گئی ہے، 3546 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 17089 ہو گئی ہے، اسی طرح امریکہ میں 247 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1943 ہو گئی ہے جبکہ 12200 نئے کیسز کی تشخیص ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 16326 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس کا شکار مزید 139 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2517 ہو گئی ہے، 3076 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35408 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ میں مزید 93 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 639 ہو گئی ہے، 1159 تازہ کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی، بیلجیئم میں 64 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 353 ہو گئی ہے جبکہ 1850 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 9134 ہو گئی ہے، جرمنی میں 52 ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر 403 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ 5331 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 56202 تک پہنچ گئی ہے، پرتگال میں 24، سوئٹزرلینڈ میں 11، آسٹریا میں 10، جنوبی کوریا میں 5، ترکی میں 16، ناروے میں 3، آئرلینڈ میں 14، ڈنمارک میں 13، ایکواڈور میں 7، رومانیہ میں 4، انڈونیشیا میں 15، فلپائن میں 14، مصر میں 6، یوکرین، بلغاریہ، الجیریا، لکسمبرگ اور ناروے میں تین، تین ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، ترکی، انڈونیشیا اور پرتگال میں نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔