× وزیر اعظم عمران خان کے معاشی پیکج کی منظوری غریبوں اور متوسط طبقہ کی بحالی کی جانب مثبت قدم ثابت ہوگا،خالد خان جدو ن

پیر 30 مارچ 2020 22:05

ة راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے رہنما خالد خان جدو ن نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے معاشی پیکج کی منظوری غریبوں اور متوسط طبقہ کی بحالی کی جانب مثبت قدم ثابت ہوگا ڈیہاڑ ی دار مزدور اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ایک ماہ کا راشن اور اشیائے ضروریہ کی انکی دہلیزپر فراہم کی جائیں گی تما م مخیر حضرات اس مشکل گھڑی میں اہلیان علاقہ اور غریبوں کیلئے اپنا اپناکردار ادا کریں پوری قوم ذمہ داری کیساتھ کرونا وائرس کیخلاف یکجان ہو کر کامیاب ہونگے خالد خان جدو ن نے کہاکہ کینٹ کے تمام متوسط اور غریب طبقہ کو راشن اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی میرا مشن ہے میرے دروازے عام عوام کیلئے ہمیشہ کھلیں ہیں