حکومتی کرائے کے ترجمانوں کی توجہ سیاسی مخالفین کی بجائے عوام پر مرکوز ہونی چاہیے ‘ پرویز ملک، عمران نذیر

ڈاکٹروں اور عملے کے پاس حفاظتی کٹس تک موجود نہیں لیکن نالائق ترجمان شہباز شریف کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

منگل 31 مارچ 2020 17:07

حکومتی کرائے کے ترجمانوں کی توجہ سیاسی مخالفین کی بجائے عوام پر مرکوز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومتی کرائے کے ترجمانوں کی توجہ سیاسی مخالفین کی بجائے عوام پر مرکوز ہونی چاہیے ،ڈاکٹروں اور عملے کے پاس حفاظتی کٹس تک موجود نہیں لیکن نالائق ترجمان و مشیران اپوزیشن اور خاص طور پر شہباز شریف کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے معاملہ پر قوم حکمرانوں کی بجائے اپوزیشن پر اعتماد کررہی ہے،شہبازشریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی آج استعمال کیا جا رہا ہے،پاکستان میں کورونا وائرس حکومت کی طرف سے تفتان بارڈر پر حفاظتی انتظامات نہ کرنے کی وجہ سے پھیلا، شہباز شریف کا ڈینگی کے خلاف بنایا ہوا ڈیش بورڈ آج کرونا سے قوم کو بچانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔