پشاور، مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے ان کی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹریشن کو لازمی قرار
منگل 31 مارچ 2020 23:59
(جاری ہے)
اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے صورت حال اور اس سے بیروزگار ہونے والے مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی اور مسائل پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا صوبے میں موجود لیبر ڈیپارٹمنٹ کے 28 ہیلتھ فسیلیٹیز اور ریگی للمہ میں موجود لیبر ڈیپارٹمنٹ کے 1200 فلیٹس کو قرنطینہ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے محکمہ صحت سے بات ہو گی۔
ان کو قرنطینہ بنانے کے لیے اس میں سہولیات کی موجودگی محکمہ صحت یقینی بنائے گی۔ ریگی للمہ میں موجود لیبر ڈیپارٹمنٹ کی زمین پر 500 بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی۔ اس ہسپتال میں مزدوروں کا علاج بلامعاوضہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مزدوروں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا تاکہ ان مزدوروں کو ریلیف پیکج میں شامل کیا جا سکے کیونکہ صرف میڈیسن اور خوراک کی چیزیں بنانے والے کارخانوں کے سوا سب بند ہیں۔ لیبر کالونیوں میں ماسکس کی فراہمی اور جراثیم کش سپرے کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے بات کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیبر ہسپتال کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی کٹس مہیا کرنے کے لیے محکمہ صحت سے بات چیت کی جائے اور کم از کم ان ہسپتالوں میں کورونا وائرس ٹیسٹس جلد از جلد شروع کیے جائیں تاکہ مزدوروں کو ٹیسٹس کرنے کی سہولت موجود ہو۔ منرل ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام صوبے کے مائنز میں کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کرانے کے لیے محکمہ مائن اور منرلز سے بات ہو گی۔ محکمہ مائن اور منرلز براہ راست مائن کی لیز کرتا ہے اور پھر ٹھیکیدار ان مائن میں کام کرنے والے مزدوروں کی نگرانی کرتا ہے۔ اب ان مزدوروں کو بھی سوشل سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان کی رجسٹریشن کے لیے محکمہ مائن اور منرلز سے بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مزدور طبقہ معاشرے میں سب سے محروم طبقہ ہے۔ ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کو بھی اس محروم طبقات کا بہت احساس ہے اور ان کو سہولیات اور اشیائے ضروریہ پہچانے کے لیے ملک بھر میں احساس پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بھلائی اور فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے وزیر اعلیٰ محمود خان کا مکمل سپورٹ ہمارے ساتھ ہے اور موجودہ حالات میں مزدوروں کو سہولیات پہچانے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.