چین سے فرانس روانہ ہوا سامان امریکا کو نقد خریدنا پڑ گیا

جمعرات 2 اپریل 2020 20:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) کورونا وائرس سے حفاظت کرنے والے ا?لات کے قومی ذخائر کے تقریباً ختم ہونے پر امریکا نے چین سے فرانس کے لیے روانہ کیا جانے والا حفاظتی سامان نقد ادائیگی کر کے خرید لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسک اور حفاظتی ا?لات کی شدید قلت کے باعث امریکی ریاستی حکومتیں پریشان ہیں، چین سے فرانس کے لیے روانہ کیا جانے والا حفاظتی سامان امریکا نے نقد ادائیگی کرکے خرید لیا۔

امریکا میں ایک دن میں کورونا سے ایک ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، دنیا میں اب تک کسی بھی ملک میں 24 گھنٹوں میں ہوئی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔امریکا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بڑھتی اموات کے پیشِ نظر پینٹاگون میتیں رکھنے کے لیے ایک لاکھ بیگز کا بندوبست شروع کر دیا ہے،جو وفاقی ہنگامی ادارے کو فراہم کیے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں صورتِ حال ابتر ہوتی جا رہی ہے،ایک دن میں 26 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے ا?گئے۔وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی، ریاست کنیٹی کٹ میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ کورونا کا کم عمر ترین شکار بن گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ حفاظتی ا?لات کے قومی ذخائر تقریباً ختم ہو گئے ہیں، سامان اب براہِ راست اسپتالوں کو بھجوایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرونِ ملک سے ا?نے والے طبی سامان کا بڑا حصہ کورونا سے پریشان ریاستوں کے بجائے مارکیٹ کو مہیا کیا جا رہا ہے جس کی خریداری کے لیے مختلف ریاستوں میں رسہ کشی جاری ہے۔روسی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے فرانس روانگی سے چند لمحوں قبل چین میں جہاز میں لدا طبی سامان نقد ادائیگی پر خرید لیا۔کئی امریکی ریاستوں نے چین کو طبی ا?لات کے لیے ا?رڈر دے دیے ہیں، مشکل حالات میں امریکا کے سب سے بڑے حریف روس نے طبی سامان نیویارک بھیج دیا۔وائرس کا بدترین شکار نیویارک کے میئر کا کہنا ہے کہ ا?ئندہ دنوں میں لاکھوں کی تعداد میں ماسک اور 4 ہزار تک وینٹی لیٹرز درکار ہیں۔