ایران پر حملے کے لیے آئی امریکی فوج کےبحری جہازوں میں کورونا وائرس پھیل گیا

ایران میں امریکا کے بحری جہاز کھڑے ہیں،اور ان بحری جہازوں پر موجود 1200 فوجی خاندان کورونا وائرس سےمتاثر ہو گئے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 3 اپریل 2020 11:00

ایران پر حملے کے لیے آئی امریکی فوج کےبحری جہازوں میں کورونا وائرس ..
ایران(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03اپریل2020ء) ایرا ن پر حملے کے لئے آئی امریکی فوج کے بحری جہازوں میں کورونا وائر س پھیل گیا ہے۔ اس پر بات کرتے ہوئےتجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ایران میں امریکا کے بحری جہاز کھڑے ہیں،اور ان بحری جہازوں پر موجود 1200 فوجی خاندان کورونا وائرس سےمتاثر ہو گئے ہیں،مشرق وسطی میں آئزن ہارک اور ٹرومن بحری جہاز کی بہت اہمیت ہے۔

اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ ہر ملک اپنی حدود میں رہتے ہوئے اس سے بچنے کے لئے اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔ اسی دوران امریکہ اور ایران کے درمیان ٹینشن پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد امریکہ کی جانب سےا یران کو حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ایک طرف جہاں دیگر ممالک کی جانب سے امریکہ سے درخواست کی جا رہی تھی کہ امریکہ ایران پر لگائی گئی پابندیاں ختم کر دے کیونکہ پوری دنیا کی طرح ان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دونوں ممالک میں ٹینشن پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد امریکہ سے دھمکایا تھا کہ ایران اپنی حرکتیں کرنا بند کر دے ورنہ امریکہ حملہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کا مسئلہ اپنی جگہ ہے،لیکن کورونا کے معاملے پر ہمارے ساتھ بدترین سلوک کیا گیا،ہم پر پابندیاں لگائی گئیں،ہمارے لوگ مرے،آئی ایم ایف سمیت کسی نے ہمیں نہیں پوچھا۔ اسی دوران بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا ہے کہ ایران میں امریکا کے بحری جہاز کھڑے ہیں،اور ان بحری جہازوں پر موجود 1200 فوجی خاندان کورونا وائرس سےمتاثر ہو گئے ہیں،مشرق وسطی میں آئزن ہارک اور ٹرومن بحری جہاز کی بہت اہمیت ہے۔