پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

جمعہ 3 اپریل 2020 15:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حاجی دیدار علی جتوئی اور پاکستان تحریک انصاف ناردن سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی کی جانب سے ملک میں موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات کی وجہ غریب اور مستحق مزدور طبقے میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے، جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں راشن ضرورت مند اور غریب مزدور طبقے کے گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے، حاجی دیدار علی جتوئی اور مبین احمد جتوئی کی جانب سے غریب مزدور طبقے میں ابھی تک 7000 سے زائد خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور مزید یہ سلسلہ جاری رہے ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو ان کے گھروں تک راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری وساری ہے، ابھی تک ہم 7000 سے زائد خاندانوں کو راشن پہنچا چکے ہیں مزید یہ سلسلہ جاری رہے ہے،راشن کے فی تھیلے میں تقریباً پندرہ روز کا راشن پیک گیا ہے ، ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے بھی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احساس امدادای پیکج جوکہ وفاقی حکومت کے پلان کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھہ خاندانوں میں تقریباً ہر خاندان کو 12000 روپے ملیں گے اور مستحق افراد کے لیے راشن پیکج کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ ہماری قوم کا کوئی بچہ بھی لاک ڈائون کی وجہ بھوکہ نہ رہ سکے ہماری توجہ غریب مستحق لوگ ہیں ان کی داد رسی کرنا ہر مخیر شخص کی اسلامی قومی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔