وزیراعلیٰ سندھ کے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم نے سپورٹ کیا ہے، فردوس عاشق اعوان

ٹائیگرفورس پر سیاست نہ کریں، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد ٹائیگرفورس کا حصہ بن سکتا ہے، معاون خصوصی

جمعہ 3 اپریل 2020 16:15

وزیراعلیٰ سندھ کے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم نے سپورٹ کیا ہے، فردوس عاشق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکو مت نے مستحق نادار افراد کے لیے 1200ارب روپے کے پیکج کا علان کیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ مستحق افراد کو راشن کے لیی12 ہزار فی کس دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگرفورس پر سیاست نہ کریں، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد ٹائیگرفورس کا حصہ بن سکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کورونا سے معاشی چیلنج بڑھا ہے۔