تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی دفعہ 144کی خلاف ورزی

فضل الہیٰ حکومتی احکامات کو ہوا میں اُڑاتے ہوئے درجنوں افراد کو اکٹھا کر کے احساس پروگرام اور کورونا کی آگاہی دیتے رہے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 3 اپریل 2020 17:45

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی دفعہ 144کی خلاف ورزی
لاہور(ارد وپوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 اپریل 2020ء ) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے اپنی ہی حکومت کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا ، سر عام دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے نے اپنے حلقہ کی بڑی تعداد کو اکھٹا کر لیا، اوراحساس پروگرام سے متعلق اگاہی دیتے رہے۔ ایم پی اے نے عوام کو کورونا وائرس سے متعلق بھی آگاہی دی گئی تاہم دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام کے ہجوم کو اکٹھا کیا تھا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سے تین درجن افراد موجود ہیں اور ایم پی اے فضل الہیٰ ان سے خطاب کررہے ہیں تاہم کسی بھی شہری کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے طور پر ماسک بھی استعمال نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب شہریوں کی جانب سے ددفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر عجیب و غریب سزائیں دی جاتی ہیں اس سے قبل لاک ڈاؤن کی خلا ف ورزی، مانسہرہ پولیس نے شہریوں کو مرغا بنا دیاتھا ۔

(جاری ہے)

حکومت نے کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کے چاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی ایام میں دیکھا گیا تھا کہ شہریوں نے لاک ڈاؤن کے معاملے میں سنجیدگی نہیں دکھائی تھی جس کے بعد حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں سخطی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اسی دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ مانسہرہ پولیس نے کچھ شہریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے مرغا بنا دیا جس کے بعد ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

جبکہ نوجوان کی گرفتاری بھی جاری ہلیں شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جار ہا ہے کہ قانون سب کیلئے ایک رکھا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شہری کو سزا دی جانی چاہئے