وزیر اعظم کا سوشل میڈیا پر قومی خزانے سے خرچ کرنا ظلم ہے، نفیسہ شاہ

جمعہ 3 اپریل 2020 21:13

وزیر اعظم کا سوشل میڈیا پر قومی خزانے سے خرچ کرنا ظلم ہے، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر قومی خزانے سے 42 ملین روپے خرچ کرنا ظلم ہے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی خزانے سے 42 ملین روپے خرچ کرنا وزیر اعظم عمران خان کا یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، 42 ملین روپے سے ہزاروں غریب خاندانوں کی کفالت ممکن تھی۔نفیسہ شاہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس سے متعلق کہاہے کہ ٹائیگر فورس عوام کے منتخب نمائندوں اور سول انتظامیہ پر عدم اعتماد ہے۔