لاڑکانہ سمیت صوبہ بھر میں تین گھنٹے مکمل لاک ڈائون، شہر بھر میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی پیٹرولنگ

عوامی نقل و حرکت اور ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی، پولیس کا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن، 50 سے زائد گرفتار، 27 پر مقدمات درج

جمعہ 3 اپریل 2020 22:53

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) لاڑکانہ سمیت صوبہ بھر میں تین گھنٹے مکمل لاک ڈائون، شہر بھر میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی پیٹرولنگ، عوامی نقل و حرکت اور ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی، پولیس کا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن، 50 سے زائد گرفتار، 27 پر مقدمات درج۔ ، رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز حکومت سندھ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک طرف لوگوں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھروں تک ہی محدود رہے اور دوسری جانب پولیس اہلکارں اور رینجرز والوں نے دوپہر 12 بجے سے شام 03 بجے تک لاڑکانہ شہر سمیت تمام علاقوں میں مکمل طور پر لاک ڈائون رہا، اور ہر اقسام کی ٹریفک کی ناکہ بندی کی گئی، روڈس اور راستے ویرانی کے مناظر پیش کر رہے تھے۔

لاڑکانہ شہر کے اہم علاقے رائل چوک، جناح باغ چوک، بندر روڈ، بینک اسکوائر، مچھلی مارکیٹ، میونسپل روڈ، جیلس بازار، ریشم گلی، شاہی بازار، محمد بن قاسم روڈ، باقرانی روڈ، ایئر پورٹ روڈ، اسٹیشن روڈ، وی آئی پی روڈ، سیشن کورٹ روڈ، اور دیگر سنسان اور ویران دکھائی دیئے، پولیس اور رینجرز اہلکار بار بار گشت لگاتے رہے، ان کی پیٹرولنگ کے باعث لاک ڈائون کامیاب رہا، جبکہ لاک ڈائون اور قلم 144 کی خلاف وری کرنے والے 50 سے زائد افراد کو پکڑ کر حراست میں لیکر 27 مقدمات داخل کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹھٹو میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے 10 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ہالا میں 11 افراد اور نارو میں سے 05 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کردیئے ہیں۔اور جمع کی نماز ادا کرنے کیلئے مساجد کی طر آنے جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیئے گئے تھے، فقط چار سے پانچ افراد کو چھوڑا گیا تھا۔ جبکہ علامہ مفتی محمد اظہر بگھیونے لوگوں کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر عمل کرنا ہر فرد کی اولین زمہ داری ہے، کیوں کہ ملک و صوبہ کی حالات غیر معمولی ہیں، اس لیے جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کی جائے۔

جبکہ ضلع لاڑکانہ کے دیگر شہروں رتوڈیرو، نوڈیرو، باقرانی، خیر محمد آریجا، ڈوکری، باڈہ، نصیرآباد، وارہ، وگن، میروخان، قبو سعید آباد، سجاول جونیجو، شہدادکوٹ، قمبر، گیریلو اور دیگر میں کاروباری مراکز بند رہے اور روڈس ویران تھے، میرپور بھٹو، بنگلڈیرو، دھامراہ، آگانی، بیڑو چانڈیو، پٹھان، محرابپور، حیدر بخش جتوئی، چھتو واہن، مندھرا، دڑا، گجہڑ، گند، گابر مسن، ہڈی وہنی، سامٹیا، سیہڑ، یارو لاکھیر، ویہڑ، کارانی، فتح پور، گاجیدیرو، بگی، حسن واہن، پرانی گڈ، ن/عن گڈ، پرانو آباد، علی جتوئی، مڈباہو، ہٹی اور دیگر میں مکمل طور پر لاک ڈائون رہا اور پہیہ جام رہا۔ #