پاکستانی نژاد ارب پتی برطانوی شہری وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر پاکستان پہنچ گئے

وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈز میں بھی بھر پور حصہ لینے کا اعلان

جمعہ 3 اپریل 2020 23:22

کالاشاہ کاکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) پاکستانی نژاد ارب پتی برطانوی شہری وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر پاکستان پہنچ گئے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈز میں بھی بھر پور حصہ لینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق چالیس سال سے زائد عرصہ سے برطانیہ کے شہر لندن میں مقیم پاکستانی نژادارب پتی برطانوی شہری شیخ طاہر نے پریس کانفرنس کرتے کہا وہ پہلے پاکستانی اور بعد میں برطانوی شہری ہیں وہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر آئے ہیں جس میں کچھ انکے دوست بھی شامل ہیں اس سرمایہ کاری سے پندرہ ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا انہوں نے کہا پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے وزیر اعظم کے کارونا ریلیف فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے انہوں نے کہا شوکت خانم ہسپتال ہو یا زلزلہ زدگان ہوں وزیر اعظم کو معلوم ہے پاکستانیوں نے ہمیشہ سب سے زیادہ فنڈنگ کی اور یوکے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ کی طرح سب سے زیادہ فنڈنگ کرتے رہے ہیں انہوں نے بتایا کورونا ریلیف فنڈز کیلئے یوکے سے ایک دوست نے ایک لاکھ روپے بھیج بھی دئے ہیں کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس اتنے وسائل جس سے پاکستان کی قسمت بدل سکتی ہے انہوں نے کہا وہ اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈز میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کریں اور مجھے یقین ہے کریں گے کیونکہ میں جانتا ہوں پہلے بھی کروڑوں اربوں روپے کی فنڈنگ کی