دبئی میڑو ٹرین اور ٹرام سروس آج سے بند کرنے کا اعلان

گرین اور ریڈ لائن پر دبئی میٹرو کے تمام سٹیشنز بند رہیں گے.دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 5 اپریل 2020 14:16

دبئی میڑو ٹرین اور ٹرام سروس آج سے بند کرنے کا اعلان
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اپریل۔2020ء) دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعلان کے مطابق یو اے ای کے سیاحتی اور کاروباری مرکز دبئی میں چلنے والی میڑو ٹرین اور ٹرام سروس آج اتوار کے روز سے تا حکم ثانی بند رہے گی اورگرین اور ریڈ لائن پر دبئی میٹرو کے تمام سٹیشنز بند رہیں گے. دبئی آر ٹی اے کا کہناہے کہ دو ہفتوں کے اسٹرلائیزیشن پروگرام کے دوران جن افراد کو گھروں سے نکلنے کی خصوصی اجازت ہے وہ شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے بس سروس بغیر کی فیس کے ادا کر سکیں گے اس مقصد کے لئے نول کارڈ چارج نہیں کیا جائے گا.

(جاری ہے)

آر ٹی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ دبئی ٹیکسی اور اس کے زیر انتظام چلنے والی فرنیچائرڈ ٹیکسی گاڑیاں مجاز مسافروں کو50 فیصد رعایت دیں گی دبئی میٹرو کی دیکھ بھال اور آپریشنز کے نگران ادارے ”سرکو“ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پرچون سٹور چلانے والے اسٹرلائیزیشن مدت کے دوران اپنی دکانیں نہیں کھولیں گے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک گیرصفائی پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی یو اے ای کی وزارت داخلہ اور وزارت صحت نے ایک مشترکہ بیان میں اس کی تصدیق کی ہے دونوں وزارتوں نے کہا ہے کہ اب صفائی پروگرام میں ملک میں شامل تمام امارتوں کے مزید اداروں اور تنصیبات کو شامل کیا جائے گا اس پروگرام کا عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ سفارشات کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا.

یو اے ای کی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 26 مارچ کو صفائی کی قومی مہم شروع کی تھی گذشتہ اس میں پانچ اپریل تک توسیع کی گئی تھی اور یہ اتوار کو ختم ہونے والی تھی جس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے. اس صفائی پروگرام کے دوران میں رات8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیونافذ ہوتا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں ہی میں رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے اس مہم کے تحت سرکاری تنصیبات،عمارتوں، بس اسٹیشنوں اور ٹراموں کو مصفا کیا جارہا ہے.

دونوں وزارتوں کا کہنا ہے کہ صفائی پروگرام میں توسیع کا فیصلہ اس کے کامیاب نفاذ کی روشنی میں کیا گیا ہے اس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اور متعدد مجازاداروں کی بروئے کار لایا جا رہا ہے اس میں وفاقی اور مقامی حکومتوں کے سینکڑوں کارکنان ، نگران اور منتظمین حصہ لے رہے ہیں . دبئی میڈیا آفس نے ٹویٹر پر صفائی پروگرام کی ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیںان میں میٹرو، ٹیکسیوں، بسوں اور ٹراموں کو جراثیم کش سپرے سے مصفا کیا جا رہا ہے دبئی پولیس نے بڑی شاہراہوں پر راڈاروں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں ان کی مدد سے کرفیو کی خلاف کرنے والے ڈرائیوروں کو پکڑا جارہا ہے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں.

واضح رہے کہ ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد یواے ای میں مرنے والوں کی تعداد10ہوگئی ہے یو اے ای کی وزارت صحت کی خاتون ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے ہفتے کے روز کرونا وائرس سے متاثرہ 241 نئے کیسوں کی تصدیق کی تھی یو اے ای میں وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 1505 ہوگئی ہے جن میں سے 125 علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں.