زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے: ڈاکٹر عامر لیاقت کا ٹویٹ

جہانگیر ترین سچا انسان ہے،جہانگیر ترین پھر جیتیں گے، جہانگیر بھی خان کا عامر بھی خان کا: رہنما تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 اپریل 2020 21:50

زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے: ڈاکٹر عامر لیاقت کا ٹویٹ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2020ء) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت نے جہانگیر ترین کے حوالے سے کہا ہے کہ زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سچا انسان ہے،جہانگیر ترین پھر جیتیں گے، جہانگیر بھی خان کا عامر بھی خان کا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ زلفی بخاری جیت گئے جہانگیر ترین ہار گئے، جہانگیر ترین پھر جیتیں گے،
جہانگیر ترین سچا انسان ہے کم از کم انسانی اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہیں، لگتا ہے دھاندھلی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ''جہانگیر ترین، خان صاحب کے سچےساتھی ہیں ،میں جب ہی ٹی آئی میں نہیں تھا تب بھی میں نے ان کے لیے بول پر شو کیا، وہ میرے ساتھ کابینہ کا حصہ رہے،ہم نے خان کا آخری گیند تک ساتھ دینا ہے،ہم بارڈر کھولنے والے نہیں، seal کرنے والے ہیں،جہانگیر بھی خان کا عامر بھی خان کا''۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ '' بغلیں بجانے والے تھم جائیں آڈٹ باقی ہے پتہ چلے گا 42 شوگر ملز کس کی ہیں ؟ وہ دونوں اسپتال میں پڑے ہیں جہانگیر ترین کی شوگر مل پر اتنا ہنگامہ، گلے پھاڑنے والے آواز نیچی رکھیں،جو کچھ بھی پھٹے گا آواز آجائے گی آج کی تاریخ تک جہانگیر ترین بے قصور ہیں!''۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریکِ انصاف جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عمران خان سےجیسے تعلقات پہلے تھے ویسے اب نہیں ہیں، خان صاحب کےساتھ تعلقات انیس بیس ہوئےہیں تو واپس بیس ہو جائیں گے۔ نہوں نے کہا ہے کہ اعظم خان کےساتھ بھی 6 ماہ سےمیرےتعلقات اچھے نہیں، میں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ بیورکریسی کے چکرسے نکلنا ہوگا،وزیراعظم نے میری بات سے اتفاق کیا اوراعظم خان کوبلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اعظم خان نے کہا کہ حکومت تو ہم چلاتے ہیں، اعظم خان نے کہا کہ یہ رولزآف بزنس کے خلاف ہے۔ یہ بحث 20سے25 دن ہوتی رہی لیکن اعظم خان ٹس سے مس نہیں ہوئے۔