کورونا وائرس 209 ممالک میں پھیل گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ 874ہلاکتیں ریکارڈ

فرانس میں 833، اٹلی میں 636، اسپین میں 528، برطانیہ میں 439، بیلجیئم میں 185، ایران میں 136، ہالینڈ میں 101، جرمنی میں 78، ترکی میں 75 سوئٹزرلینڈ میں 47 اور کینیڈا میں 41 افراد دم توڑ گئے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 73839 اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 2 لاکھ 77329 افراد صحت یاب ایک دن میں 4414 ہلاکتیں اور 56892 نئے کیسز رپورٹ

منگل 7 اپریل 2020 00:10

پیرس ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 874 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، 19741 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کا شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ 56414 ہو گئی ہے، فرانس میں 833، اٹلی میں 636، اسپین میں 528، برطانیہ میں 439، بیلجیئم میں 185، ایران میں 136، ہالینڈ میں 101، جرمنی میں 78، ترکی میں 75 سوئٹزرلینڈ میں 47 اور کینیڈا میں 41 افراد دم توڑ گئے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 73839 اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 2 لاکھ 77329 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، ایک دن میں 4414 ہلاکتیں اور 56892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس 209 ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 29754 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 73839 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں پر مزید 874 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 10490 ہو گی ہے، ایک روز میں 19741 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ اور56414 ہو گئی ہے، اٹلی میں مزید 636 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 16523 ہو گئی ہے، اٹلی میں 3599 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32547 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 528 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13169 ہو گئی ہے، 3386 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35032 تک پہنچ گئی ہے، برطانیہ میں وائرس نے مزید 439 افراد کی جان لے لی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5373 ہو گئی ہے جبکہ 3802 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 51608 ہو گئی ہے، بیلجیئم میں مزید 185 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1632 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 20814 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس کا شکار مزید 136 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 3739 ہو گئی ہے جبکہ 2274 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 60500 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں مزید 101 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1867 ہو گئی ہے، 952 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 18803 ہو گئی ہے، جرمنی میں 78 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1662 ہو گئی ہے جبکہ مزید 1435 افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ترکی میں وائرس نے مزید 75 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 649 ہو گئی ہے جبکہ 3148 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 30217 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک دن کے دوران سویڈن میں 76، سوئٹزرلینڈ میں 47، کینیڈا میں 41، برازیل میں 27، بھارت میں 18، رومانیہ میں 17، آسٹریا اور پرتگال میں 16، 16 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔