نسٹ کی تیار کردہ موبائل ایپلیکیشن ’’کورونا چیک پاکستان‘‘ کامیابی سے اپنے صارفین کو کورونا کی سکریننگ میں مدد فراہم کر رہی ہے

منگل 7 اپریل 2020 20:13

نسٹ کی تیار کردہ موبائل ایپلیکیشن ’’کورونا چیک پاکستان‘‘ کامیابی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محققین کی جانب سے حال ہی میں تیار کردہ موبائل ایپلیکیشن ’’کورونا چیک پاکستان‘‘ کامیابی سے اپنے صارفین کو کورونا کی سکریننگ میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ اس ایپلیکیشن کو نسٹ کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ میں نیشنل سینٹر آف روبوٹکس اینڈ آٹومیشن کے محققین نے تیار کیا۔

(جاری ہے)

یہ دنیا کی پہلی سکریننگ ایپ ہے جو کہ انگریرزی اور اردو دونوں زبانوں میں قابل استعمال ہے۔ یہ ایپلیکیشن 23 مارچ کو لانچ کی گئی اور پہلے دو روز میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دنیا کے 9 ممالک میں 8 ہزار مریضوں کے ٹیسٹ کیلئے استعمال کیا گیا۔ ایپ کو http://ncra.org.pk/covid کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپ خطرے کا اندازہ کرنے کیلئے گھر کی ابتدائی سکریننگ کیلئے مثالی ہے اور ہسپتال کے غیر ضروری سفر سے بچنے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔