مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ کر168روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

منگل 7 اپریل 2020 21:26

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ کر168روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر1.12روپے کے اضافے سی168.10روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی166.50روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخت1.50روپے کے اضافے سے 166.50روپے سے بڑھ کر168روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید177روپے سے گھٹ کر176.50روپے اور قیمت فروخت 179روپے سے گھٹ کر178.50روپے ہوگئی ۔برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے مستحکم رہی جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 42روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت 42.40روپے سے بڑھ کر42.50روپے ہوگئی اسی طرح یوے ای درہم کی قیمت خرید 43.50روپے اور قیمت فروخت 44روپے مستحکم رہی اور چینی یو آن کی قیمت خرید 21.40روپے اور قیمت فروخت 22.40روپے برقرار رہی۔