وفاقی حکومت اڑھائی ارب روپے کا رمضان پیکیج دے ‘سعدیہ سہیل

حکومت عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے ‘رکن پنجاب اسمبلی

بدھ 8 اپریل 2020 13:14

وفاقی حکومت اڑھائی ارب روپے کا رمضان پیکیج دے ‘سعدیہ سہیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اڑھائی ارب روپے کا رمضان پیکیج دے گی، یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیائے خورونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس رعایات کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا جس کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں کو آٹے، گھی، کوکنگ آئل، دالوں، چینی، خشک دودھ، نمک، ہانڈیوں میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات، اور چائے فراہم کرنے والے ہول سیلرزکیلئے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح2 اعشاریہ 5فیصد سے کم کر کی1 اعشاریہ 50 فیصد مقرر کر دی۔ دالیں درآمد کرنے والوں کیلئے بھی ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 2 اعشاریہ 50 فیصد سے کم کر کی1 اعشاریہ 50فیصد مقرر کر دی گئی ہے اور یہ سہولت30جون 2020 تک دستیاب رہے گی۔