پنجاب میں کورنا وائرس بے قابو،78 نئے کیسز کے بعد تعداد 2108 ہوگئی
لاہور میں آج کے روز کورونا کے 43 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 340 ہو گئی
مقدس فاروق اعوان بدھ 8 اپریل 2020 15:04
(جاری ہے)
اسی طرح ننکانہ صاحب میں 2، گجرات میں 9، رحیم یار خان میں 15،بکھر میں ایک، خوشاب میں 4،راجن پور ایک ، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ میں 6، لیہ میں 17، بہاولنگر میں 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
عام شہروں میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں۔دوسری جانب پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں مغل پورہ کا رہائشی 42 سال کا مریض انتقال کرگیا، انتقال کرنے والے مریض نے غیر ملکی سفر کیا اور نہ ہی کسی کنفرم مریض کے رابطے میں آیا۔ خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔ وزیر صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص نے حال ہی میں تبلیغی مرکز کا دورہ کیا تھا۔وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 70افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں بدھ کواب تک کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 206 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔ بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے نئے کیسز اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 75 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کے مزید 10کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہےمزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.