انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیرنگرانی مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 اپریل 2020 17:22

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیرنگرانی شازیہ سرور ایس پی انویسی گیشن جہلم اور صابر حسین ڈی ایس پی ہیڈ کو ہیڈ کوارٹرز جہلم کی سپر ویژن میں کرونا وائرس کے متاثرین کیلئے راشن پروگرام کے تحت خصوصاً ایسے افراد جو دیہاڑی دار مزدور دار طبقہ اور وہ افراد جن کا روزگار براہ راست اس وباء کی وجہ سے متاثر ہوا ہے اور اپنے بچوں کی کفالت نہ کرسکتے ہیں ان کی امداد کے لیے اس کار خیر میں ضلع جہلم پولیس کے سربراہ سے لیکر کانسٹیبل تک پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم اور وائرلیس ٹیلی کمیونی مکیشن پولیس جہلم کے تمام افسران و جوانوں نے اپنی تنخواہوں میں سے متاثرین کیلئے مہینے بھر کا راشن فراہم کرنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالا اور تقریباً آٹھ لاکھ 72ہزار پانچ سو روپے اکٹھے کرکے کل 306مستحق خاندانوں کی عزت نفس کو محلوظ رکھتے ہوئے مہینے بھر کا راشن فراہم کیا گیا ۔