پشاور، بھاری تعداد میں غیر ملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 8 اپریل 2020 19:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بھاری تعداد میں غیر ملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران برآمد کی گئی غیر ملکی سیگریٹ کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، نان کسٹم پیڈ سگریٹ ٹینکر گاڑی کے ذریعے سمگل کیا جا رہا تھا جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے ایف بی آرحکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی رورل نجم الحسنین کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے نان کسٹم پیڈ اشیاء براستہ رنگ روڈ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پراے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک ہینو ٹینکر کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کا 307کاٹن غیر ملکی سیگریٹ برآمد کر لی ، برآمد ہونے والے غیر ملکی سیگریٹ کی غیر قانونی طریقے سے سمگلینگ کی وجہ سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا، کسٹم چور سیگریٹ کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر ایف بی آر کے آفیسر ظفر اقبال کے حوالے کر دیا گیا ہے