انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا

بدھ 8 اپریل 2020 22:14

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر168.10روپے سے گھٹ کر168روپے ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید167روپے اور قیمت فروخت168روپے مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید176.50روپے سے بڑھ کر179روپے اور قیمت فروخت178.50روپے سے بڑھ کر181روپے ہوگئی ۔برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے مستحکم رہی جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 42روپے سے گھٹ کر41.80روپے اور قیمت فروخت42.50روپے سے گھٹ کر42.30روپے ہوگئی اسی طرح یوے ای درہم کی قیمت خرید 43.50روپے اور قیمت فروخت 44روپے مستحکم رہی اور چینی یو آن کی قیمت خرید 21.40روپے سے گھٹ کر20.50روپے اور قیمت فروخت 22.40روپے سے گھٹ کر23روپے ہوگئی۔