وفا قی پولیس کا منشیات فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون ، پا نچ منشیات فروشوں سمیت 16ملزمان گرفتار

بھاری مقدار میں شراب ، چرس، گن پو ائنٹ پر چھینے گئے مو با ئل فون ، دائو پر لگی ہو ئی نقدی ، آ لا ت قما ر بازی، پتنگیں ، ڈوریں اور چر خیا ں اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نیوالا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ، ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج

بدھ 8 اپریل 2020 22:37

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) وفا قی پولیس کا منشیات فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون جا ری ، پا نچ منشیات فروشوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب ، چرس، گن پو ائنٹ پر چھینے گئے مو با ئل فون ، دائو پر لگی ہو ئی نقدی ، آ لا ت قما ر بازی، پتنگیں ، ڈوریں اور چر خیا ں اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کرلیے، مزید تفتیش جار ی ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس افسران کو منشیا ت و شراب فروشی اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کے گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمدگی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں ایس پی انڈسٹریل ایریا زون زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر اے ایس پی زوہیب نصر اللہ رانجھا کی نگرانی میں ایس ایچ او خرم شہزاد معہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرسیکٹر ایچ نائن میں کارروائی کر تے ہو ئے شراب فروش ڈیلر عشق مسیح کو گرفتار کرکے 102 بوتلیں شراب بر آمد کرلیں ، ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروش ڈیلر نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کر نے کا اانکشاف کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ، جبکہ ایک اور کا رروائی کے دوران پولیس ٹیم نے شراب فروشی میں ملوث ملزم فیصل مسیح کو گرفتار کرکے 12بو تلیں شراب بر آمد کرلی، ایس صدر زون عمر خان کی ہد ایت پر ایس ڈی پی او ما ر گلہ عابد اکرام کی زیر نگر انی ایس ایچ او کراچی کمپنی سلیم رضا ، اے ایس آئی حیدر شاہ معہ ٹیم نے تھانہ گولڑہ ،تھانہ رمنا تھانہ کراچی کمپنی میں عورتوں سے پرس چھیننے والے گروہ کے 2 ملزمان شہریار ولد جوزف مسیح اور ارسل ولیم ولد ولیم ولسن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینے گئے 9عدد موبائل فون اور 2 پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا،ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پرایس ڈی پی او کورال قاسم نیازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او کورال اشتیاق حسین شاہ معہ ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے منشیات فروش ڈیلرحماد رضا اور ذیشان کو گرفتار کرکے 3کلو 178 گرام چرس برآمدکرلی، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، سہالہ پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر اسجد محمود ،سب انسپکٹر عدیل شوکت معہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر روات میں ریڈ کرکے قما ر با زی میں ملوث 03قمار بازوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے دائوپر لگی ہو ئی نقدی آ لا ت قمار بازی بر آمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، دیگر کا رروائیوںکے دوران بہا رہ کہو پولیس نے ملزم زریا ب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد چاقوبر آمد کرلیا ، کر اچی کمپنی پولیس نے پتنگ فروشی میں ملوث دو ملزمان حسیب اور جنید کو گرفتار کے پتنگیں ، ڈوریں اور چر خیا ں بر آمد کرلیں ، سبزی منڈی پولیس نے ملزم عامر اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 170گر ام چرس برآمد کرلی، کھنہ پولیس نے ملزم امتیاز اقبال کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نیلور پولیس نے نصرت حسین کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کارکردگی کو سراہا ہے، انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہد ایا ت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او ر معا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جوائ باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ن