لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیوی کی کمی محسوس ہونے پر شوہر نے خودکشی کرلی

32سالہ راکیش کی بیوی لاک ڈاؤن سے پہلے اپنے والدین کو ملنے گئی تھی لیکن بعد میں واپس نہ آسکی، بیوی کی بہت زیادہ کمی محسوس ہونے کی وجہ سےراکیش نے خود کشی کر لی، پولیس حکام

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 9 اپریل 2020 12:25

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیوی کی کمی محسوس ہونے پر شوہر نے خودکشی کرلی
بھارت(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09اپریل2020) کورونا وائرس نے اس وقت بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہی دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ہی دیگر ممالک کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اپنے ملکوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیں ا ور لوگوں کو ہدایت کریں کہ وہ ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں، کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس سے ہم کورونا وائر س کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

لیکن اب بھارت میں ایک ایسا واقع پیش آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 32 سالہ راکیش نے بیوی کی کمی محسو س ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راکیشن کی بیوی لاک ڈاؤن سے پہلے اپنےو الدین کو ملنے گئی تھی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ابھی تک واپس نہیں آ سکی۔

(جاری ہے)

راکیش کو اپنی بیوی کی کمی بہت زیادہ محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سےا س نے پنکھےسے لٹک کر اپنی جان دے دی۔

کورونا وائرس نے اس وقت بھارت میں بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کےبعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5700 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 166 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میںلاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے روکا جا سکے۔بھار ت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے لیکن ابھی تک لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی دوران 32 سالہ راکیشن نے اپنی بیوی کی کمی محسوس ہونے کی صورت میں خود کشی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔لیس حکام کا کہنا تھا کہ راکیشن کی بیوی لاک ڈاؤن سے پہلے اپنےو الدین کو ملنے گئی تھی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ابھی تک واپس نہیںآ سکی۔ راکیشن کو اپنی بیوی کی کمی بہت زیادہ محسوس ہو رہی تھی جس کی وجہ سےا س نے پنکھےسے لٹک کر اپنی جان دے دی