عوام حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘

متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

جمعرات 9 اپریل 2020 13:42

عوام حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام صرف اور صرف حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آنے والے ہفتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہے‘حکومت عوام کی حفاظت اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہاکہ عوام حکومت کا ساتھ دیں تو اس وباء کو شکست دی جا سکتی ہے‘تمام پابندیاں اور لاک ڈاون صرف عوام کو کورونا محفوظ رکھنے کے لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر سہولت فراہم کریں گے۔