چینی طبی ماہرین کی صدر مملکت سے ملاقات ، کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی فوری کوششوں کی تعریف

موثر اقدامات کے ساتھ پاکستان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالے گا، چینی طبی ماہرین کی صدر مملکت سے ملاقات میں گفتگو دونوں دوست ممالک کے مابین متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے اپنا تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت عارف علوی

جمعرات 9 اپریل 2020 21:49

چینی طبی ماہرین کی صدر مملکت سے ملاقات ، کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) چینی طبی ماہرین نے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی فوری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ موثر اقدامات کے ساتھ پاکستان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالے گا۔ جمعرات کو صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چینی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے ملاقات کی ، صدر مملکت نے مشکل وقت میں ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

صدرمملکت نے کہاکہ کورونا وائرس عالمی نظام صحت کے لئے خطرہ بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وائرس سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے،دونوں دوست ممالک کے مابین متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے اپنا تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ چینی قیادت نے اس وبا پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کیں، کوویڈ 19 جیسی وبا سے بچنے کے لئے تحقیق اور طب میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔چینی طبی ماہرین نے پاکستان کے دورے کی دعوت اور تجربہ کے تبادلے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ٹیم نے وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی فوری کوششوں کو سراہا، موثر اقدامات کے ساتھ پاکستان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالے گا