کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس جاری رکھیں، راحت ملک

اگر عوام ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں گے تو کرونا کا خاتمہ جلد ممکن ہوسکتا ہے، اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق صدر کا بیان

بدھ 15 اپریل 2020 13:27

کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس جاری رکھیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سرپرست اور سابق صدر روٹری کلب آف میٹروپولیٹن اسلام آباد راحت ملک نے کہا ہے کہ کھلاڑی کرونا وائرس کے باعث گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس وباء سے بچانے کیلئے اس کے بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے اور ہم لوگوں سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں، اجتماعات اور ہجوم والے مقامات پر جانے سے بھی گریز کریں۔ راحت ملک نے کہا کہ اگر عوام ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں گے تو کرونا کا خاتمہ جلد ممکن ہوسکتا ہے، کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور اس سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے اس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی آسکتا ہے۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے کرونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں تاکہ محنت کش اور مزدور طبقہ جو لاک ڈاون کیوجہ سے اپنی یومیہ اجرت سے محروم ہے، حکومت آپ کے تعاون سے ان کی مدد کرسکے۔