پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام غذائی ہدایات کیلئے آن لائن تربیتی پروگرام

جمعہ 17 اپریل 2020 22:52

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2020ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام خوراک کی حفاظت اور غذائی ہدایات سے متعلق آن لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں سائنسی حقائق سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوآرڈینیٹر فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شنوار وسیم علی اور ڈاکٹر رضوان طارق کو تربیتی سیشن کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر شنوار وسیم نے گروسری کی خریدارای اور گھروں میں خوراک سٹور کرنے کے محفوظ طریقوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کورونا جیسی وباکے وقت میں غذا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کیلئے ذاتی حفظان صحت کے ساتھ ساتھ باورچی خانے اور کھانے کی حفظان صحت پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد رضوان نے کورونا سے بچنے کیلئے مدافعتی نظام کومضبو ط کرنے والی غذاؤں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین خوراک اورجسمانی سرگرمیاں اچھی صحت کے لئے ضروری ہیں۔