ہائیرایجوکیشن کمیشن نے قراقرم یونیورسٹی وویمن کیمپس قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے منصوبے کو اگلے مالی سال 2020-21 کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرلیا

مالی سال-21 2020 کے پی ایس ڈی پی کے ایک ارب کے مجوزہ منصوبے میں، صنفی اسٹڈیز، ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز ، آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تین شعبوں ، خواتین کے کاروبار کے لئے ایک مرکز، آڈیٹوریم، اسٹوڈنٹس ہاسٹل، فیکلٹی ہاسٹل، لائبریری، باؤنڈری وال ، کیمپس ڈائریکٹر کے لیے ایک کار کے علاوہ تین نئی بسیں شامل ہیں

جمعہ 17 اپریل 2020 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2020ء) ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے قراقرم یونیورسٹی وویمن کیمپس قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کو اگلے مالی سال-21 2020 کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرلیا ہے ۔وومن کیمپس کے قیام کا منصوبہ مجموعی طورپر ایک ارپ روپے کی لاگت سے قائم کیاجائے گا۔

اس بات کا فیصلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔ ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلشنز کے مطابق اس اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اجلاس میں شخصی طورپر شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی غلام الدین اور ڈائریکٹر ورکس شبیر حسین نے قراقرم یونیورسٹی سے آن لائن شرکت کی۔

(جاری ہے)

اگلے مالی سال ا2020-21 کے پی ایس ڈی پی کے ایک ارب کے مجوزہ منصوبے میں، صنفی اسٹڈیز، ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز اور آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تین شعبوں کا قیام ,خواتین کے کاروبار کے لئے ایک مرکزسمیت دیگر سہولیات میں آڈیٹوریم، اسٹوڈنٹس ہاسٹل، فیکلٹی ہاسٹل، آڈیٹوریم، لائبریری، باؤنڈری وال اور کیمپس ڈائریکٹر کے لیے کار کے علاوہ تین نئی بسیں شامل ہیں۔

وومن کیمپس کا منصوبہ3 سال میں پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وومن کیمپس کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرتے ہوئے منصوبے کے قیام کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے کو گلگت بلتستان میں خواتین کی تعلیم میں مزید فروغ کے لیے پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وومن کیمپس ابھرتے ہوئے شعبوں میں خواتین کی تعلیم کی ترقی پر توجہ دیے گا۔

وائس چانسلر نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے خطے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم منصوبے کو قائم کرنے کے لیے منصوبے کو اگلے سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا۔وائس چانسلرنے اہم منصوبے کی منظوری کو تمام کے آئی یو ٹیم کی محنت قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔یاد رہے ایچ ای سی میں ہونے والے اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی وومن کیمپس سمیت دیگر یونیورسٹیوں کی15 منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔